ویب ڈیسک:پاکستان نے پالیسی ریٹ میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط مان لی ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔گزشتہ رات (جمعہ 24 فروری) کو ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے پالیسی ریٹ میں اضافے پر اتفاق کر لیا، جس کے تحت پالیسی ریٹ 2 فیصد تک مزید بڑھایا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کے سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں ہورہی، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف سے آئندہ ہفتے مذاکرات مکمل ہونے کا قومی امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے ماہرین ہر نکتے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں، پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جارہی ہیں، پاور سیکٹر کے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو رواں برس جون تک غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اب آئی ایم ایف ان سے بھی بات کر رہا ہے جن ممالک سے زرمبادلہ آئیں گے۔