نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی ،نوٹیفکیشن جاری

نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی ،نوٹیفکیشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ظاہر شاہ کو قومی احتساب بیورو (نیب)  کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ظاہر شاہ کو قومی احتساب ایکٹ 1999 کی سیکشن 6 ، بی کے تحت چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ظاہر شاہ کا تقرر نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کیا گیا ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-25/319253_7062275_updates.jpg

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ظاہر شاہ کی تعیناتی 22 فروری سے کی گئی ہے اور وہ اس عہدے پر نئے چیئرمین کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے، ظاہر شاہ اس وقت چیئرمین نیب ہیں۔https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-25/319253_1283910_updates.jpg

ظاہر شاہ اس سے پہلے نیب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پرخدمات انجام دے رہے تھے۔آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد سے ظاہر شاہ ہی ادارے کے معاملات سنبھالے ہوئے ہیں، وہ 10 برس سے زائد عرصے سے نیب سے وابستہ ہیں۔ ظاہر شاہ ڈی جی نیب راول پنڈی بھی رہے ہیں جبکہ سن 2021 سے وہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دیا تھا۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے استعفیٰ دیا تھا اور مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں کہا گیا جو مجھے قبول نہیں تھیں۔

Ansa Awais

Content Writer