اب فیس بک دنیا کی ساری زبانیں ٹرانسلیٹ کرے گا, زبردست فیچر متعارف

اب فیس بک دنیا کی ساری زبانیں ٹرانسلیٹ کرے گا, زبردست فیچر متعارف
کیپشن: Universal Speech Translator
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میٹا ورس کے سی ای او مارک زکربرگ نے یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر  لانچ کرنے کا اعلان کردیا ۔گلوبل ولیج  کے شہری اب مزید قریب آسکیں گے۔

میٹا ورس کی رپورٹ  کے مطابق، اس وقت دنیا میں 2 بلین افراد یا دنیا کے 25فیصد لوگوں کی زبان کے لیے ترجمہ کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ میٹا ان  کے لئے پراجیکٹ لانچ کرے گا  جس کا ایک مرحلہ نولینگویج لیفٹ ہے اور دوسرا یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر ہے۔

میٹا ورس کا جدید ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنٹ ماڈل ہے جو چند مثالوں سے زبان سیکھے گا اور پھر اسے سینکڑوں زبانوں کے معیاری ترجمہ میں استعمال کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ رئیل ٹائم میں کسی بھی زبان کا ترجمہ کرے گا۔
زکربرگ کے مطابق پانچ سال قبل ایک درجن زبانوں میں ترجمہ کیا گیا تھا۔ تین سال پہلے تک 30 زبانیں تھیں اور اس سال ہم سینکڑوں زبانوں کا ترجمہ کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔  میٹا ورس نئی نسل کا سمارٹ اسسٹنٹ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ ورچوئل دنیا کے ساتھ Augmented Reality (AR) کے ساتھ جسمانی دنیا کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کرے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر