ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی تقریبات,کاروباری مراکز,سینما گھروں پرعائدتمام پابندیاں ختم

شادی تقریبات,کاروباری مراکز,سینما گھروں پرعائدتمام پابندیاں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا سے متاثرہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال، یکم مارچ سے ریگولر کلاسز ، سکول ہفتہ میں پانچ روز کھلیں گے ۔ این سی او سی کے فیصلے کے بعد 15 مارچ سے کاروباری مراکز کے پرانے اوقات کار بھی بحال ہونگے ۔ شادی تقریبات اور سینما گھروں پر پابندی بھی اٹھالی جائیگی.

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے تمام پابندیاں ہٹادیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن این سی او سی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ چھٹے سیزن میں شائقین کی تعداد 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی۔ این سی او سی نے ان ڈورشادی کی تقریبات، سینما گھر اور مزارات15 مارچ سے کھولنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  این سی او سی نےملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ این سی او سی نے 15مارچ سے ان ڈورشادی کی تقریبات کی اجازت دے دی ہے، لیکن انڈور شادیوں میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ این سی او سی نے ایس او پیز کے تحت مزارات بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفاترکے 50 فیصد لوگوں کے گھرسے کام کرنے، کاروباری مراکز اور پارکس میں اوقات کارکی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

این سی او سی نے پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی نے پلےآف میچزمیں ایس اوپیزکےتحت تمام شائقین کوسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی، سٹیڈیم کی گنجائش کےمطابق شائقین کو اجازت دی جائے گی۔

این سی او سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی، جون میں کرائےجائیں گے۔ ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  ملک بھر کے تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ روز کھلیں گے،فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں پچاس فیصد بچوں کے لئے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کی کلاسز اگلے روز  کرنے کی ہدایت صرف 28 فروری تک تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer