ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائی کورٹ کا تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم

لاہورہائی کورٹ کا تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: لاہورہائی کورٹ کا تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم، عمل درآمد شروع کر دیا گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مال روڈ، ہال روڈاور میکلورڈروڈ پر بڑی کارروائی، تجاوزات مافیا کی جانب سے شدید مزاحمت اور ہاتھا پائی کے مناظرکیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ  نے مال روڈ، ہال روڈ اور میکلورڈ روڈ پر چڑھائی کی توتجاوزات مافیاکی جا نب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تجاوزات مافیا اور ایم سی ایل اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی کے باوجود دکانوں کے باہر پختہ تھڑے مسمار کر دیئے گئے۔

چیف کارپوریشن آفیسراورمیٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ون کی نگرانی میں تجاوزات کے دوٹرک سامان قبضے میں لیا گیا، ایم او ریگولیشن کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم پرمن وعن عملدرآمد کویقینی بنانے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈز تشکیل دے دیئے ہیں۔

فٹ پاتھوں سے اوردکانوں کے باہر لگی تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے دعوی کیا کہ آپریشن کے دوران قبضے میں لیا گیا سامان اب ضبط کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer