ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ میں مزید 2 ارکان اسمبلی شامل

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ میں مزید 2 ارکان اسمبلی شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :حکومتی ارکان میں خلا وسیع ہونے لگا۔ تحریک انصاف کےہم خیال گروپ کا اجلاس،گروپ نےمزید دو اراکین شامل کرنے کا دعویٰ کر دیا۔


تحریک انصاف ہم خیال گروپ کےاجلاس کی صدارت غضنفرعباس چھینہ نےکی،ذرائع کے مطابق گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں محمد شفیع اور سبطین رضا گروپ میں شامل ہوئےہیں، ہم خیال گروپ کےاراکین کی تعداد 20 سے 22 ہوگئی،اجلاس میں آٸندہ ساتھ مل کرچلنے کا عزم کیا گیا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانیوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فیصل فاروق چیمہ،احسن جہانگیر بھٹی،عامر عنایت شہانی،شہاب الدین سیہڑ،خواجہ داود سلیمانی،تیمور امجد لالی،اعجاز سلطان بندیشہ اورغضنفر علی قریشی نےشرکت کی۔

یاد رہے تحریک انصاف کے کچھ ارکان پنجاب اسمبلی نے مسائل حل نہ ہونے اور اپنے اپنے حلقوں کیلئے فنڈز نہ ملنے پر علیحدہ گروپ بنا رکھا ہے جسے ہم خیال  گروپ  کا نام دیا گیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس گروپ کے  ارکان سے ملاقات کی تھی ،اس ملاقات میں ارکان اسمبلی کو مسائل حل کرنے اور فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer