(اکمل سومرو) آٹھویں جماعت کی سائنس اور ریاضی کی کتاب ناپید ہونے کا خدشہ، سائنس اور ریاضی کتابوں کی اشاعت میں1 لاکھ 80 ہزار کتابوں کی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے آٹھویں سائنس کی کتاب 1 لاکھ 61 ہزار کتابیں کم شائع کی ہیں جس کی بنا پر مارکیٹ میں اس کتاب کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے اور بورڈ نے اس پر کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔ اسی طرح ٹیکسٹ بک بورڈ نے آٹھویں جماعت کی ریاضی کتاب کی اشاعت 20 ہزار کم کر دی ہے اور ٹیکسٹ بک بورڈ کا مزید کتابوں کی اشاعت کرانے سے انکار کر دیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔