ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندھی محبت اور وہ بھی قیدی سے محبت، خاتون کے ہزاروں فالوورز

اندھی محبت اور وہ بھی قیدی سے محبت، خاتون کے ہزاروں فالوورز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اگر دو محبت کرنے والوں کے درمیان فاصلہ آجائے تو انکی محبت پھل پھول نہیں سکتی،لیکن ایک امریکی جوڑے نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ جیکی نامی عورت کو  ایک قیدی سے پیار ہو گیا اور 6 سال تک جیل کی سلاخیں انکے درمیان کھڑی رہیں۔ اور اب اسکے پریمی کو رہا کیا جا رہا ہے، اور اسکی خوشی کی کوئی حد نہیں ۔ تاہم اکثر لوگ انہیں قیدی کے ساتھ تعلقات بنانے کی وجہ سے ٹرول کر رہے ہیں۔ قیدی کی محبت میں مبتلاخاتون نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے عاشق کو کیوں قید کیا گیا تھا یا اسکی اس سے ملاقات کیسے ہوئی؟۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطاب اکثر جوڑوں کے خیال میں رشتے کے شروع میں یا “ہنی مون” کے مرحلے کا مطلب ہوتا ہے ، ڈنر ،ڈیٹس ، ویک اینڈ ٹرپس اور ساتھ وقت گزارنا ۔ لیکن جیکی کی لو سٹوری اس سے باالکل مختلف ہے۔ ’’دی سن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق TikTok کے خالق جیکی کی محبت کی کہانی بالکل مختلف تھی۔ ان کا رشتہ جیل کی دیواروں، کانچ کے پارٹیشن اور نگرانی کی جانے والی فون کالز کے ساتھ ہوئی ۔ اس وجہ سے انہیں سے اسے’’پریزن وائف ‘‘ کی پہچان مل گئی ہے ۔ جیکی نے کھل کر سوشل میڈیا پر اپنے ساتھی ایل اے (LA)  کے ساتھ اپنی منفرد محبت کی کہانی شیئر کی ہے۔ ایل اے نے امریکی جیل میں تقریباً 12 سال سزا کاٹی  اور اس دوران جیکی اسکے ساتھ مسلسل رابطے میں رہی ۔ Jacqui V کے TikTok پر تقریباً 58,000 فالوورز ہیں، جنہیں وہ اپنے تعلقات میں ہونے والی ہر بڑی پیش رفت کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتی رہیں۔اب، ایک طویل انتظار کے بعد، وہ لمحہ آ گیا ہے جس کا جیکی اور ایل اے دونوں بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

 ایل اے کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ کرسمس سے پہلے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد، جیکی اب پیک اپ کر رہی ہیں اور جیل سے باہر ایل اے کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کے لیے اوہائیو جا رہی ہیں، تاہم، یہ سفر جتنا رومانٹک لگتا ہے، یہ پیچیدہ اور غیر یقینی بھی ہے۔ جیکی نے اپنے فالوورز کو کھل کر بتایا ہے کہ بہت سے لوگ ان کے رشتے سے نفرت کرتے ہیں اور انہیں مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیکی خود اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہیں کہ وہ ایل اے کو پوری طرح نہیں جانتی ہیں ۔اس نے ایک ویڈیو میں کہا میں جیل والے ایل اے کو جانتی ہوں، باہر والے ایل اے کو نہیں۔میں آپ سب کی طرح انتظار کر رہی ہوں کہ آگے کیا ہوتا ہے میں نہیں جانتی کہ وہ جیل کے باہر کیسا ہوگا۔میں اسے جیل کے اندر سے جانتی ہوں۔