ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 انگلش ٹیم کی ناقص کارکردگی، کوچ میک کولم کی چھٹی،روی شاشری نئے امیدوار ؟

  انگلش ٹیم کی ناقص کارکردگی، کوچ میک کولم کی چھٹی،روی شاشری نئے امیدوار ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے سابق کرکٹر مونٹی پنیسر نے کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو سابق بھارتی سپنر روی شاستری جیسے کوچ کی ضرورت ہے جو آسٹریلیا کو گھر پر شکست دینا جانتا ہو۔ سابق بھارتی کوچ کی قیادت بھارت کی کرکٹ ٹیم نے نہ صرف 2018-19 میں آسٹریلیا میں اپنی پہلی سیریز جیتی تھی بلکہ 2020-21 میں بھی اس کارنامے کو دہرایا تھا۔ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم آسٹریلیا سے ایشز سیریز میں شکست کے باوجود اپنے عہدے پر برقرار رہنا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق  حال ہی میں بھارت میں غیر ملکی کوچز کا جنون ختم ہوا ہے، لیکن اب انگلینڈ کی ٹیم کیلئے بھارتی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا خیال زور پکڑ گیا ہے۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر مونٹی پنیسر نے تجویز دی ہے کہ جاری ایشز میں انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری کو ٹیم کی باگ ڈور سونپی جانی چاہیے۔ان کا یہ بیان آسٹریلیا  کی جانب سے ریکارڈ 11 دنوں میں ایشز جیتنے اور پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کرنے کے بعد آیا ہے۔ میک کولم کو ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ ان کی “بیزبال” حکمت عملی آسٹریلیا میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔پنیسر نے کہا کہ انگلینڈ کو شاستری جیسے کوچ کی ضرورت ہے جو آسٹریلیا کو گھر پر ہرانا جانتا ہو۔  موجودہ ایشز میں انگلینڈ کے بلے بازوں اور گیند بازوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے پرتھ، برسبین اور ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کا غلبہ رہا۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر مونٹی پنیسر نے گفتگو میں کہا کہ آپ کو سوچنا ہوگا کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کا صحیح طریقہ کون جانتا ہے۔ آپ آسٹریلیا کی ذہنی، جسمانی اور تزویراتی کمزوریوں سے کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں؟ میرے خیال میں روی شاستری کو انگلینڈ کا اگلا ہیڈ کوچ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب انگلینڈ نے باکسنگ ڈے (26 دسمبر) سے شروع ہونے والے چوتھے ایشز ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ جوفرا آرچر سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ گس اٹکنسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر جیکب بیتھل اولی پوپ کی جگہ لیں گے۔ آسٹریلیا میں انگلینڈ کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، کیونکہ بین اسٹوکس اور ان کی ٹیم کافی تیاری کے باوجود سیریز جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم، وہ سیریز کو کم از کم تسلی بخش جیت کے ساتھ ختم کرنا چاہیں گے، کیونکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے فائنل میں پہنچنے کی ان کی امیدیں پہلے ہی دم توڑ چکی ہیں۔ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم آسٹریلیا سے ایشز سیریز میں شکست کے باوجود اپنے عہدے پر برقرار رہنا چاہتے ہیں ،تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ اس مایوس کن کارکردگی کے بعد بطور کوچ ان کا مستقبل اب ان کے اختیار میں نہیں رہا۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کے ساتھ معاہدہ 2027 ون ڈے ورلڈ کپ تک ہے۔