سٹی 42: قائد اعظم ڈے مینز اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ 2025 پنجاب گرین نے جیت لیا۔
پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے آج الیٹ ٹریننگ سینٹر میں پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ ٹورنامنٹ میں پنجاب گرین اور پنجاب وائٹ کے مابین مقابلہ ہوا 12 خواتین، 31 مردوں نے حصہ لیا۔
پنجاب گرین وومن ٹیم نے 284kg ٹوٹل کے ساتھ گولڈ میڈل جبکہ پنجاب وائٹ ٹیم نے 245kg کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔ کلین اینڈ جرک کے مقابلوں میں پنجاب گرین مینز ٹیم نے 1202kg گولڈ، پنجاب وائٹ ٹیم 1092kg سلور میڈل حاصل کیا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرپرسن پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن میڈم نزہت جبیں اور سابق انٹر نیشنل ویٹ لفٹر مریم عقیل شاہ نے کیا جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنما سابق ایم این اے عمر سہیل ضیا بٹ نے میڈلز، سرٹیفکیٹ، ایوارڈز تقسیم کیے ۔انکے ہمراہ راشد ندیم بٹ اور میڈیا کوارڈینیٹر سہیل جاوید بٹ موجود تھے۔
گولڈ میڈلسٹ وومنز میں تقدیس قیوم، خدیجہ یوسف، عرفہ مشتاق، آمنہ بابر، ایمان فاطمہ، مدیحہ زبیر اور سلور میڈلسٹ میں عزہ جٹ، عالیہ غضنفر، زارہ زبیر، ملائکہ وسیم، ماہ نور شکیل، شاہزل تنویر شامل ہیں۔ بریو ہارٹ کلب کی مدیحہ زبیر نے 60kg جبکہ اسی کلب سے اس کی والدہ زارہ زبیر نے کلین اینڈ جرک میں 45kg وزن اٹھا کر بیٹی سے15 کلو سے ہار گیں
۔مینز کے گولڈ اور سلور میڈل جیتنے والوں میں سمیر ندیم، عزیز چیمہ، محمد علی، عزیر،زہیر اکرم،رانا شبہان، حافظ عمران عزیز، محمد علی،مکرم بٹ، ہبہ علی، فردین علی، عبداللہ ایاز،منیب یوسف، قاسم مشتاق،لایک مشتاق،طلحہ طارق،عبدلہادی بٹ،حسن، محمد بلال،محمد ثقلین، سلیم، عبدالغفار، علی بٹ، علی حیدر، قاسد بٹ، فردین عثمان شامل ہیں۔ ٹیکنیکل آفیشلز میں عبداللہ سہیل بٹ،عثمان عقیل بٹ، وسیم اکرم، محمد ظہور، ابوبکر غنی، مریم عقیل بٹ، نائلہ مقصود بٹ تھے۔