سٹی 42 : حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے پر دستخط ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام پر دستخط ہوئے جس کی مالیت 400 ملین ڈالر ہے۔
ترجمان اقتصادی امور نے کہا ہے کہ ٹرانسمیشن منصوبہ آنے والے پن بجلی کے منصوبوں سے 2,300 میگاواٹ بجلی کی قابلِ اعتماد ترسیل کو ممکن بنائے گا۔
سیکرٹری اقتصادی امورکے مطابق سرکاری ملکیتی ادارے کے ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔
اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ان اقدامات کے لیے حکومتِ پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا، کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی اصلاحات کا پروگرام حکومتِ پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔