ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جاپان : برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق ، لاکھوں مرغیاں تلف کرنیکا فیصلہ

 جاپان : برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق ، لاکھوں مرغیاں تلف کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :جاپان میں برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہونے کے بعد لاکھوں مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ ایبارا کی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شیروساتو میں واقع ایک پولٹری فارم پر انتہائی خطرناک ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) پھیل گیا ہے جو رواں سیزن میں ملک بھر میں اس نوعیت کا دسواں کیس ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فارم پر انڈے دینے والی 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کیا جائے گا جو اس سیزن میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

تازہ کیس کے بعد تلف کی جانے والی مرغیوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 50 ہزار ہو جائے گی  ، جاپان میں رواں سیزن کا برڈ فلو کا پہلا کیس 22 اکتوبر کو شمالی صوبے ہوکائیڈو میں سامنے آیا تھا۔