ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نائیجیریا : مسجد میں بم دھماکے سے 7 نمازی شہید

 نائیجیریا : مسجد میں بم دھماکے سے 7 نمازی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائیڈوگوری میں مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 نمازی جاں بحق ہو گئے۔

 غیرخبر رساں ادارے اے ایف پی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا نماز کے دوران ہوا، جس سے مسجد کونقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ تاحال کسی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ماسکو میں کار بم دھماکا ، روسی جنرل ہلاک

واضح رہے کہ مائیڈوگوری ریاست بورنو کا دارالحکومت ہے، جو گزشتہ کئی برسوں سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام اور اس کے دھڑے اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پروونس (ISWAP) کی شورش کا مرکز رہا ہے۔