سلمان خان کا ارباز کی دلہنیا شوریٰ کیساتھ ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سلمان خان کا ارباز کی دلہنیا شوریٰ کیساتھ ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ممبئی میں بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا اپنے بھائی ارباز خان کی دلہنیا شوریٰ خان کے ساتھ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ارباز خان نے 24 دسمبر کو ممبئی میں چند قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں میک اپ آرٹسٹ شوریٰ سے دوسری شادی کی، ان کے نکاح کی تقریب اُن کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منعقد کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ایک ویڈیو میں سلمان خان کو اپنے فلموں کے ہٹ گانوں “دل دیا گلاں” اور “تیرے مست مست دو نین” پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سلمان خان کے ساتھ اُن کی نئی بھابھی شوریٰ خان بھی کھڑی ڈانس کررہی ہیں جبکہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان نے بھی اپنے والد کی دوسری شادی کا جشن ڈانس کرکے منایا۔

ارباز خان کی شادی میں سلمان خان نے سادہ قمیض شلوار پہنی جبکہ اُن کے بھائی سہیل خان نے سیاہ ٹی شرٹ کے ساتھ نیلی جینز کا انتخاب کیا۔