ملائکہ اروڑہ سے علیحدگی کے چھ سال بعد اداکار ارباز خان نے دوسری شادی کر لی

ملائکہ اروڑہ سے علیحدگی کے چھ سال بعد اداکار ارباز خان نے دوسری شادی کر لی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ملائکہ اروڑہ سے علیحدگی کے چھ سال بعد اداکار ارباز خان نے دوسری شادی کر لی، نکاح کی تقریب ان کی بہن ارپیتا کے گھر منعقد ہوئی۔

گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ جوڑی ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی کی تقریب میں ارہان خان نے پرفارمنس دے کر محفل لوٹ لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ارہان خان اپنے والد کی دوسری شادی کے موقع پر خاص پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آئے جبکہ دولہا میاں اپنے بیٹے کے لیے ویڈیو گرافر بن گئے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کے بیٹے ارہان گٹار ہاتھوں میں تھامے پرفارم کر رہے ہیں جبکہ اداکار موبائل فون سے ان کی ویڈیو بنارہے ہیں۔

 واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور معروف ڈانسر ملائکہ اروڑہ کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جو 20 برس بعد 2017 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔ ان دونوں کا ایک بیٹا ارہان ہے جس کی پرورش دونوں مل کر کررہے ہیں۔

تاہم اب طلاق کے 6 برس بعد گزشتہ روز ارباز خان نے مختصر تقریب میں میک اپ آرٹسٹ شوریٰ سے دوسری شادی کرلی ہے۔