ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت میں اضافہ، گیس کابحران شدت اختیار کر گیا

 سردی کی شدت میں اضافہ، گیس کابحران شدت اختیار کر گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں گیس پریشرمیں کمی نے گھریلو صارفین کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے، ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال بڑھ گیا، ہوٹلوں اور تندور والے بھی گیس پریشر میں کمی سے پریشان ہیں۔

لاہور کے بھاٹی گیٹ، انار کلی، رنگ محل، نسبت روڈ، گوالمنڈی، فیروز پور روڈ، سبزہ زار، گڑھی شاہو گرین ٹاؤن، ہربنس پورہ، سمن آباد، اچھرہ، گلشن راوی، چوبرجی اور مزنگ سمیت دوسرے علاقے گیس پریشر میں کمی کے زیادہ متاثر ہیں۔

دوسری جانب ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام سیکٹرز کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہمی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں، ٹیل اینڈ والے علاقوں کے صارفین کیلئے ایل پی جی سلنڈر متعارف کرائے گئے ہیں۔ترجمان نے خبردار کیا کہ گیس کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے بعض علاقوں میں پریشر کم ہے، گیس کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کا کنکشن منقطع کردیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer