ثانیہ مرزا کی شوہر کیساتھ نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

shoaib & sania new video
کیپشن: shoaib & sania video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی، بالی ووڈ ڈائیلاگ اور گانے پر بنائی گئی اس ویڈیو کو 1 ملین 51 ہزار سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کرچکے ہیں، ویڈیو کو ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور منفرد تصاویر اپ لوڈ کرتی نظر آتی ہیں،  ثانیہ مرزا کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں بالی ووڈ کی کسی فلم کے ڈائیلاگ پر شعیب ملک اداکاری کررہے ہیں اور بعد میں ان کی اہلیہ بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا گانا گا کر جواب دے رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اور ثانیہ ایک ساتھ موجود ہیں، شعیب ملک ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے نظر آرہے ہیں کہ میں تم سے پیار نہیں کرتا اور جواب میں ثانیہ  نیہا ککڑ کے گانے پر ہونٹ ہلاتے کہہ رہی ہیں' اس میں تیرا گھاٹا'، شعیب یہ سن کر کسی سوچ میں گم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ثانیہ مرزا نے ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی مقبول ہوگئی۔

ویڈیو کو ابھی تک  1 ملین 51 ہزار سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer