ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریس کلب کے سالانہ الیکشن:جرنلسٹ اور پروگریسو گروپ نے اپنے پینل کا اعلان کردیا

پریس کلب کے سالانہ الیکشن:جرنلسٹ اور پروگریسو گروپ نے اپنے پینل کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: ‎ لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن دو ہزار انیس بیس کے لئے جرنلسٹ اور پروگریسو گروپ نے اپنے پینل کا اعلان کردیا، گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی فورٹی ٹو نوید چودھری نے گروپ پینل کا باقاعدہ اعلان کیا۔

پریس کلب لاہور کے سالانہ الیکشن کے سلسلہ میں جرنلسٹ گروپ کی جانب سے اپنے پینل کے اعلان کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ڈائریکٹر نیوز سٹی فورٹی ٹو خرم کلیم، گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی فورٹی ٹو نوید چودھری، عمران یعقوب، سینئر صحافی رانا عظیم، رئیس انصاری اور دیگر صحافیوں سمیت کلب ممبران نے شرکت کی۔

  نوید چودھری کی جانب سے جرنلسٹ کے نامزد پینل کا اعلان کیا گیا جس میں صدر لاہور پریس کلب کی نشست کے لیے ارشد انصاری، سینئر نائب صدر کے لیے افضال طالب، نائب صدر کے لیے سٹی فورٹی ٹو کے سینئر رپورٹر قذافی بٹ، سیکرٹری کی سیٹ کیلئے بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے حافظ فیض اور خزانچی کیلئے نعیم حنیف کو نامزد کیا گیا۔

 جبکہ گورننگ باڈی کی نشستوں کیلئے شاہد چوہدری، عمران شیخ، قاسم رضا، مبشر حسن، طارق مغل، رانا وحید، فرقان الہٰی، میاں علی افضل اور رانا طاہر نامزد کیے گئے ہیں، ان نامزد امیدواروں کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ پینل کی کامیابی کے بعد پریس کلب کی بحالی اور ممبران کے لئے مزید سہولیات میسر ہوں گیں۔

گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی فورٹی ٹو نوید چودھری کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے سالانہ الیکشن میں جرنلسٹ پینل کی کامیابی کے بعد میڈیا ہاؤسز کی سنسر شپ کے خلاف آواز ایوان بالا تک بھرپور طریقے سے پہنچائی جائے گی۔

لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن انتیس دسمبر کو ہوں گے، جس کیلئے دونوں پینلز کی جانب سے انتخابی مہم مزید تیز کردی گئی ہے۔

                    

Shazia Bashir

Content Writer