شہباز شریف دور کے ایک اور منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

شہباز شریف دور کے ایک اور منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) شہباز شریف دور کے ایک اور بڑے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی سپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کر لی گئی۔

  آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایت پر 2006ء سے 2016ء کے دوران رنگ روڈ کی تعمیر پر آنیوالی لاگت کی سپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کی ہے۔ جس میں مجموعی طور پر 59 ارب 39 کروڑ  94 لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سول ورک، زمین کی خریداری، فنانشل مینجمنٹ، ٹھیکہ دینے اور دیگر مدات میں سامنے آیا، زمین کی خریداری میں 15ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں جبکہ زائد قیمتیں ادا کرنے کی مد میں 4 ارب 36 کروڑ سے زائد کی مالی بدعنوانی سامنے آئی۔

Sughra Afzal

Content Writer