ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز , بورڈ آف گورنرز کی مدت ختم

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز , بورڈ آف گورنرز کی مدت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کی تین سالہ مدت ختم ہوگئی، حکومت کی جانب سے بورڈ کے نئے ممبران نامزد نہ کئے گئے، یونیورسٹی کے انتظامی اور مالی امور متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مالی اور انتظامی امور کے حتمی اختیارات بورڈ آف گورنرز کے پاس ہیں۔ یو ایچ ایس کا تین سالہ مدت کیلئے بورڈ آف گورنرز 2015 میں تشکیل دیا گیا تھا۔ چند ماہ قبل سپریم کورٹ کے نوٹس لینے پر نیب کے مقدمات میں اشتہاری اور برطانیہ میں مقیم سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بورڈ آف گورنرز یو ایچ ایس کے عہدے سے الگ کر دیا گیا اور بورڈ کے باقی ماندہ ممبران میں سے سیما الٰہی بلوچ کو عارضی طور پر چیئر پرسن بنا دیا گیا ۔

تاہم اب بورڈ کی مدت اکیس دسمبر کو ختم ہو گئی ہے اور تمام ممبران سبکدوش ہوچکے ہیں لیکن حکومت نے بورڈ آف گورنرزکے نئے ممبران کی نامزدگی نہیں کی ہے جس کے باعث یو ایچ ایس کے مالی اور انتظامی امور متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔