سٹی 42: گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں روح پرور محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا ۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں محسنِ انسانیت، رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک انتہائی پروقار اور ایمانی جذبے سے سرشار ”محفل میلاد النبی ﷺ“ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کالج کی پرنسپل، تدریسی عملے اور بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔
تلاوت قرآن پاک ،نعت رسول اور درود و سلام پیش کیا گیا ۔ تقریب کے دوران طالبات نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف گوشوں، خصوصاً آپ ﷺ کی اخلاقیات، عدل و انصاف اور خواتین کے حقوق سے متعلق تعلیمات پر مدلل تقاریر پیش کیں، جنھیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر یاسمین اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے مکمل ضابطہِ حیات اور مشعلِ راہ ہے۔ انھوں نے طالبات پر زور دیا کہ دنیا اور آخرت میں حقیقی کامیابی حاصل کرنے کا واحد راستہ اسوہِ حسنہ پر مخلصانہ عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔