ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری کے قریب بس کھائی میں گرنے سے جانی نقصان، مریم نواز کا اظہار افسوس

مری کے قریب بس کھائی میں گرنے سے جانی نقصان، مریم نواز کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری، لوئر باڑیاں کے پی کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حادثے میں جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مری اور دیگر ہسپتالوں میں حادثے کے زخمیوں کا بہترین علاج جاری ہے۔

حکام کے مطابق مری کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سامبلی ہسپتال میں میڈیکل الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔