ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات

 امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پنجاب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ امریکہ پنجاب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے تعاون سے پنجاب میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری لانے کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں، جبکہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی پنجاب کے مستقبل کا اہم حصہ ہیں۔

علی ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت امریکہ کے ساتھ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی اور باہمی شراکت داری کے نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔