ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 37 ڈگری  تک رہنے کا امکان

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 37 ڈگری  تک رہنے کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 27 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا،شہر اقتدار میں کل گرمی بڑھےگی اور پارہ 36 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جائے گا،آج دن کے بیشتر اوقات میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کی توقع ہے جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مطلع صاف رہنے کی توقع ہے۔
 محکمۂ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ دو روز کے دوران بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،26 اگست کو اسلام آباد میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں 27 اگست سے مون سون سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے اوراسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے،27 اگست سے بارش کے دوران اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 دوسری طرف کراچی میں گرمی اور حبس کی کیفیت برقررہے اور سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی ہے،آج کراچی میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک جائے گا،دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث موسم گرم و مرطوب رہے گا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ہے۔