ویب ڈیسک :بھارت میں مندر میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی 100 سے زیادہ لڑکیوں کو دفن کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے.
رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے حال ہی میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ انھیں زبردستی ایسی درجنوں خواتین کی لاشیں دفن کرنے پر مجبور کیا گیا جن کا پہلے ریپ کیا گیا اور پھر انھیں قتل کر دیا گیا۔
اس شخص کےاس چونکا دینے والے دعوؤں نےبھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے ایک چھوٹے مذہبی قصبے دھرم استھل (دھرم استھلا) کو ہلا کر رکھ دیا۔
یہ قصبہ صدیوں پرانے منجوناتھ سوامی مندر کا مسکن ہے جو ہندو مذہب کے 3 مقدس بھگوانوں میں شمار ہونے والے شیو کے اوتار مانے جاتے ہیں۔ یہ مندر روزانہ ہزاروں زائرین یا مذہبی عقیدت مندوں کی منزل ہے اور مقامی لوگوں کی زندگی کا مرکزی حصہ ہے۔
ریاست میں سیاسی تنازع کے بعد حکومت نے ان الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی۔