ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے 8 ویں ہفتے کا آغاز ہوگیا ، قائم مقام چیف جسٹس سمیت 16 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
عدالت عالیہ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آٹھویں ہفتے کے دوران پرنسپل سیٹ پر قائم مقام چیف جسٹس سمیت 16 ججز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اس دوران نہ صرف چار ڈویژن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں بلکہ قائم چیف جسٹس سمیت 16 ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی عدالتوں کی کارروائی جاری رکھیں گے۔ڈویژن بنچ نمبر ایک قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل ہوگا۔ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس انوار حسین اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان سماعت کریں گے۔ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس علی ضیاء باجوہ اور جسٹس چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔ جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 4 ،جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہوگا۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 16 ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔