ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ بابر اعظم 100 ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہرنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سو اننگز میں 5 ہزار 142 رنز بنائے۔
ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بابراعظم نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے بابر نے سو اننگز میں 58.43 کی اوسط سے رنز بنائے جس میں 18 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
سو ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 4 ہزار 946 رنز کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز 4 ہزار 607 ک رنز کے ساتھ تیسرے، شائی ہوپ 4 ہزار 436 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ 4 ہزار 428 بنا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی ون ڈے کے بہترین بلے بازوں کی رینکنگ میں بابراعظم 880 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کا نمبر چوتھا جب کہ ٹی ٹوینٹی میں قومی کپتان تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ ون ڈے بلے بازوں کی فہرست میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 880 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق فہرست میں جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈسن 777 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان کے امام الحق کا فہرست میں تیسرا نمبر ہے۔نوجوان بھارتی بلے باز شبمان گل کا رینکنگ میں چوتھا جب کہ فخر پاکستان فخر زمان پانچویں نمبر پرقابض ہیں۔
گیند بازوں کی رینکنگ کے حوالے سے آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں نویں پوزیشن برقرار ہے، حارث رؤف گذشتہ ون ڈے میں شاندار گیند بازی کے باعث 7 درجے ترقی کے بعد بعد 36 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ افغانستان کے دو گیند باز مجیب الرحمن اور راشد خان بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرےاور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بالرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ، ٹاپ 10 ٹی ٹوئنٹی بالرز میںبدقسمتی سے پاکستان کا کوئی گیندباز شامل نہیں۔ حارث روف 13 ویں، شاداب 15 ویں اور شاہین آفریدی 16 نمبر پر موجود ہیں۔