ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کیلئے لڑکی کیوں نہیں ڈھونڈی؟ بیٹے نے ماں کا گلا ہی کاٹ دیا

شادی کیلئے لڑکی کیوں نہیں ڈھونڈی؟ بیٹے نے ماں کا گلا ہی کاٹ دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت میں ایک بیٹے نے اپنی والدہ کو شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر  اس کو جان سے ہی مار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ  کے بندہ میلرام گاؤں میں  پیش آیا جہاں بیٹے نے  45 سالہ  والدہ  پر  شادی کیلئےلڑکی ڈھونڈ دینے میں ناکامی پر اینٹوں سے بہیمانہ تشدد کیا اور پھر گلا کاٹ کر  اسے جان سے مار دیا۔

 بھارتی پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کی بیٹی کی جانب سے پولیس کو شکایت درج کی گئی  ہے جس  کے بعد پولیس نے بیٹے سمیت ایک رشتہ دار کو گرفتار کرلیا، خاتون کو اینٹ کے ذریعے مارا پیٹا گیا اور پھر پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے خاتون کا گلا کاٹ کر اس کی ٹانگیں بھی کاٹ دی گئیں۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔