اداکارہ صبا قمر کی بولڈ ویڈیو وائرل

Saba Qamar Under Fire For Bold Gym Photoshoot
کیپشن: Saba Qamar video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، صبا قمر نے متعدد سپرہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار مقیم لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا،سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیوسامنے آنے پر صارفین نے کڑی تنقید بھی کی۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ ڈراموں اور فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور شائقین کے دلوں پر راج کیا ہے۔  اپنی مہارت اور بہترین اداکاری کی بنا پر یہ نا صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر بھی مشہور ہیں اور لاکھوں لوگ ان کے مداح  ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ورک آؤٹ کرتے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین نے ملے جلے تبصرے کئے ہیں اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

متعدد بار یہ دیکھنے آیا ہے کہ اداکاراؤں کو ان کے فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا،  اداکارہ صبا قمر  کو اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نامناسب سپورٹس ٹریک سوٹ پہن کر  جم میں ورزش کررہی ہیں، ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد صارفین نے اداکارہ کے اس فیشن کو بولڈ تصور کرتے تنقید کی، جبکہ صباقمر کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا،ویڈیو میں صبا کو مختلف مشقیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer