ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے لندن کا دورہ کیوں منسوخ کیا؟ وجہ سامنےآگئی

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کرلیا، وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی, این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا لیکن سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم وطن واپس آگئے۔ 

۔