کپتان بابراعظم اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ملاقات

 کپتان بابراعظم اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ملاقات
کیپشن: cricket players
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک : قومی کرکٹر  بابر اعظم کی دبئی میں ویرات  کوہلی سے ملاقات  ہوئی  ،دونوں بلے باز  ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے نظر   آ ئے ۔

تفصیلات کے مطابق  27 اگست کو    دبئی میں ایشیا کپ منعقد  ہورہا ہے ۔ بھارت کرکٹ ٹیم  ایشیا کپ 2022  کے لیے دبئی پہنچ  چکی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ  پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی دبئی پہنچتے ہی میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  اور  بھارتی بلے باز  ویرات  کوہلی کی دبئی میں ملاقات ہوئی ۔دونوں بلے باز آپس میں ہاتھ ملاتے نظر آئے ۔بی بی سی آئی نے اپنے ٹوٹیر اکائونٹ پر  ویڈیو  شیئر  کی  جس میں دونوں کھلاڑیوں کو  محبت سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ  افغانستان کرکٹ  ٹیم بھی وہاں میچ کے لیے موجود تھی ۔