ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغاوت کا مقدمہ: شہباز گل نے بڑا قدم اٹھا لیا

بغاوت کا مقدمہ: شہباز گل نے بڑا قدم اٹھا لیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا الزام,پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل  کی جانب سے دائر درخواست میں کیا گیا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا ۔بیان کے توڑ مروڑ کر تقریر کا کچھ حصہ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں پروفیسر ہوں اور بیرون ملک درس گاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں۔ استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ بنتی ہی نہیں، مجھے بدنیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔