محکمہ موسمیات کی لاہور میں بارش کی پیشگوئی

weather updates
کیپشن: weather updates
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور کا موسم معتدل  جبکہ شہر کادرجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور، قصور،نارووال، سیالکوٹ، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
  تفصیلات کے مطابق  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہےگا، محکمہ موسمیات کےمطابق  بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،  بدھ کے روز اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا  امکان  ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ  شام یا رات  کےاوقات میں گو جرانوالا ، لاہور، قصور،نارووال، سیالکوٹ، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ، سوات، دیر اورکوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش   کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ  سندھ اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش  کا امکان ہے۔