(سٹی42)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اگرچہ ایک دہائی قبل اپریل میں شادی کی تھی تاہم اب بھی ان کی شادی اور تعلقات کی خبریں پاکستان اور بھارت کے میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔ ثانیہ مرزا کا ایک بیان سامنے آیا جس پر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ایک بیان سامنے آیاجس میں ٹینس سٹار نے اہم بات بتاتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک سے ملاقاتوں کا سلسلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچوں کے دوران شروع ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شعیب ملک پر واضح کرچکی تھیں کہ وہ ہمیشہ بھارت کے ساتھ مخلص رہیں گی۔
ثانیہ کے اس بیان پرشعیب ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے اور انہیں بھارت کے خلاف کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی 2010میں ہوئی تھی، لوگ ان کی محبت اور تعلقات کے حوالے سے بہت ساری معلومات حاصل کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں،دونوں کی شادی کو کامیاب شادی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں ایک ساتھ مسلسل زندگی نہ گزارنے کے باوجود ایک دوسرے کے بہترین ہم راز ہیں اور 2018 ء میں جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔
رواں برس اپریل میں ہی دونوں نے شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی تاہم اس بار وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا پائے تھے۔