ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز 2019ء منظور

 بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز 2019ء منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) ایل ڈی اے نے کثیر المنزلہ عمارتوں کیلئے بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز 2019ء منظور کرلیے جبکہ ماسٹر پلان کی تیار ی کے لئے کمیٹی قائم کردی، فیصلہ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیرصدارت ہوا، جس میں ڈی جی عثمان معظم ، ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا ، ملک مختار ،وائس چیئرمین واساشیخ امتیازمحمود ،میجر (ر) سید برہان علی، انجینئر عامر ریاض قریشی،ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزاور محکمہ پی اینڈ ڈی، ہاوسنگ، بلدیات ،فنانس اور کمشنر لاہور کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایل ڈی اے کی ملکیتی جائیدادوں کو ایک سے دس سال کی مدت تک لیز پر دینے کے لئے قواعد کی منظوری بھی دی گئی،شفافیت یقینی بنانے کے لئے تمام جائیدادوں کے حقوق کرایہ دار ی نیلام عام کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے۔لیز ہولڈرسے جائیداد کا کرایہ ہرسال ایڈوانس وصول کیاجائے گا اور کرایہ کی شرح میں سالانہ10فیصد اضافہ کیاجائے گا۔

 رہائشی سکیموں میں واقع مفادعامہ کے مقامات کی الاٹمنٹ بھی نیلام عام کے ذریعے کی جائے گی، سرکاری ادارے اپنے دفاتر کے قیام کے لئے پلاٹ ریزرو قیمت پر حاصل کرسکیں گے ،اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کی بنیاد پر سابق کوٹ لکھپت منڈی کی118کنال اراضی پر ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور کے ماسٹر پلان 2040ءکی تیاری کے لئے کام شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی،اس مقصد کے لئے کنسلٹنٹ کا تقرر کرنے کے لئے شرائط و ضوابط تیار کرنے کےلئے چیف میٹروپولیٹن پلانر ندیم اختر زیدی کی سربراہی میں 10رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی

Sughra Afzal

Content Writer