ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی بنیادوں پر تعینات لاء افسران کی شامت آگئی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

سیاسی بنیادوں پر تعینات لاء افسران کی شامت آگئی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: City42 - Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) نئی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تعینات لاء افسروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا جن کی  فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں ہیں۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، نیب اور پراسیکویشن آفس میں صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر لاء آفیسرز تعینات کیے جائیں گے۔

سابقہ حکومت میں اکثر لاء افسر میرٹ اور قابلیت کی بجائے صرف سیاسی بنیادوں پر تعینات کیے گئے تھے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور نیب میں پراسیکوٹرز بھی صرف سیاسی بنیادوں پر بھاری تنخواہوں اور مراعات پر تعینات کیے گئے ۔

نئی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تعینات اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس میں تعینات تمام لاء افسروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا جن کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئیں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer