ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر زلمی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر زلمی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آذر:  پی ایس ایل 11کےآج دوسرے  میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کے میچ کو بچوں میں کینسر سے آگاہی کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں پشاور زلمی کی ٹیم خصوصی گولڈن رنگ کی کٹ پہن کر میدان میں اتری ہے۔

لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم، فخر زمان، عبداللہ شفیق، چارتھ اسالنکا، حسیب اللہ خان، سکندر رضا، ریان برل، ڈینیل سیمز، عبید شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ہیں جبکہ اسکواڈ میں جیمز ونس، کُسال مینڈس، فرحان یوسف، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، عبدالصمد، خرم شہزاد، سفیان مقیم، باسط علی اور علی رضا شامل ہیں۔

میچ میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے جبکہ آگاہی مہم نے اس مقابلے کو مزید خاص بنا دیا ہے۔