ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع

امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں فضائی سفر بتدریج بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔

  تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹس سے بیرونِ ملک فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آج مدینہ، استنبول اور مسقط  کیلئے پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ حج 2026 کیلئے اسٹاف اور کوآرڈینیٹرز کی پہلی ٹیم بھی سعودی عرب روانہ ہو چکی ہے۔

حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد شنگھائی اور گوانگزو سے پروازوں کی آمد بھی متوقع ہے۔ تعطل کے بعد پہلی بار دوحہ سے قطر ایئر  کی پرواز تہران کیلئے روانہ ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں تہران سے دبئی، لاہور، نجف اور مسقط کیلئے پروازیں بھی آج شیڈول پر شامل ہیں

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد فضائی آپریشن کو مرحلہ وار مکمل بحال کیا جا رہا ہے، جس سے بین الاقوامی سفری سرگرمیوں میں دوبارہ تیزی آنے کی توقع ہے۔

 ایرانی میڈیا  کے مطابق  آئندہ چند روز میں فلائٹ آپریشن مزید تیز کیا جائے گا۔