ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے جزوی سہولت

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے جزوی سہولت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت نے ایک بار پھر عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے گھریلو صارفین کو کچھ سہولت ملنے کی امید ہے۔ تاہم دوسری جانب دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے اس ریلیف کے اثرات کو محدود کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ یہ کمی فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر تھی، جبکہ گزشتہ ہفتے بھی اس کی قیمت میں 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے حال ہی میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس کے تحت دونوں مصنوعات 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگی کر دی گئی ہیں۔