ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 زخمیوں کے ہسپتال پہنچنے سے پہلے پاکستان پر الزام کی ایف آئی آر کاٹ ڈالی

 زخمیوں کے ہسپتال پہنچنے سے پہلے پاکستان پر الزام کی ایف آئی آر کاٹ ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مقبوضہ کشمیر کے جنت نظیر علاقہ پہلگام میں جنت دیکھنے جانے والوں  پر قاتلوں نے  فائرنگ کی تو کئی مظلوم زخمی صرف اس لئے  خون زیادہ بہہ جانے سے مارے گئے کہ بھارت کی فوج، پولیس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاستدانوں میں سے کوئی بھی ان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے وہاں نہیں پہنچا، لیکن شرم ناک حرکت یہ ہوئی کہ پہلگام شوٹنگ کے صرف دس منٹ بعد  کافی دوری پر واقع  پولیس سٹیشن میں اس سنگین دہشتگردی کی ایف آئی آر پہلے درج ہوئی اور کسی ہسپتال میں زخمیوں کی آمد کا اندراج بعد میں ہوا۔ پاکستان اس شوٹنگ سانحہ کو انڈین ایجنسیوں کا  فالس فلیگ آپریشن قرار دے رہا ہے۔ اس واقعے پر درج کروائی گئی  ایف آئی آر بھی اس مفروضہ کی ہی تصدیق کر رہی ہے کہ یہ یقیناً فالس فلیگ کارروائی ہی ہے۔ 
  سکیورٹی ذرائع کے مطابق  پہلگام پولیس اسٹیشن، واقعے کی جگہ سے 6 کلومیٹر دور ہے، ایف آئی آر کے مطابق پہلگام  کی وادی میں مسلح شوٹرز کا حملہ دن ایک بج کر 50 منٹ سے 2 بج کر 20  منٹ تک جاری رہا۔

حیران کن بات یہ ہوئی کہ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس، فوج اور ایمبولینسیں تو وہاں بعد میں پہنچیں لیکن اس حملہ کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ تھانے میں پہلے درج ہو گئی۔ شوٹنگ سانحہ کے صرف 10 منٹ بعد 2 بج کر 30 منٹ پر واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، اب شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صرف  10 منٹ کے اندر ایک انتہائی سنگین واقعہ کی ایسی  ایف آئی آر درج ہو جانا  جس کے گہرے بین الاقوامی امپلی کیشنز ہیں،پہلے سے طے منصوبے کا اشارہ دیتا ہے۔

پاکستان کی طرح بھارت میں بھی پولیس کے تھانوں میں متعین افسر ہر اہم جرم کی ایف آئی آر "اوپر والے" سے پوچھ کر درج کرتے ہیں۔ پہلگام شوٹنگ کی ایف آئی آر میں کھلے الفاظ میں پاکستان کو ملوث کیا گیا،  نامعلوم سرحد پار دہشت گرد وں کو حملہ آور بتایا گیا اور لکھوایا گیا کہ یہ حملہ "بیرونی آقاؤں کے ایما پر"  کیا گیا۔

ابھی اس "آہنی اعصاب کے مالک انفارمر" کا نام سامنے نہیں آیا جس نے 26 جانیں ضائع ہونے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے سے پہلے مظلوم سیاحوں کی قتل گاہ سے پہلگام پولیس سٹیشن پہنچ کر پاکستان کو اس قتل عام میں ملوث کرنے کا  کارنامہ انجام دیا۔ یہ پولیس سٹیشن  جائے وقوع سے 6 کلومیٹر  دوری پر ہے،

اس  ایف آئی آر کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ اس کے برعکس بھارتی حکومت اور میڈیا اس واقعے کے ٹارگٹڈ کلنگ ہونے کا جھوٹا راگ الاپتے رہے۔

ہمیں توقع رکھنا چاہئے کہ ریاست کی سرپرستی میں کئے گئے پروپیگنڈا کا ابال اترنے کے بعد خود بھارت کے شہری ان سوالات پر غور کریں گے کہ پہلگام میں دراصل کیا ہوا اور اس واقعہ کے مجرموں کو اب تک پکڑا کیوں نہیں گیا، پاکستان پر بلا جواز، بلا اشتعال انگلی کیوں اٹھائی گئی اور چن کر سندھ طاس معاہدہ کو ہی کیوں  متنازعہ بنانے کی حرکت کی گئی۔

جھوٹ در جھوٹ  منصوبہ کے تمام پہلو ایک ایک کر کے بےنقاب ہوتے جائیں گے اور  دن کے آخر میں مودی کا پہلگام فالس فلیگ ناٹک خود بھارتی عوام کے لئے ایک سنگین  مذاق  کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔