ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی رویہ،علاقائی امن واستحکام کو نقصان کاخدشہ ہے:پاکستان

بھارتی رویہ،علاقائی امن واستحکام کو نقصان کاخدشہ ہے:پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں جبکہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ یکطرفہ اور غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے دو قومی نظریے کی سچائی مزید واضح ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ بھی یکطرفہ طور پر معطل کر دیا ہے، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

شفقت علی خان نے بتایا کہواہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔ سارک اسکیم کے تحت بھارتی شہریوں کو جاری کردہ تمام ویزے معطل کر دیے گئے ہیں تاہم سکھ یاتریوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے۔

  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی، کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیے، وزیراعظم نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی۔

 انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھنے پراتفاق کیا۔