ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ تدارک کیس ، عدالت کامحکمہ ٹرانسپورٹ کو موٹرسائیکل رکشہ کی رجسٹریشن کیلئےایس او پیز بنانے کا حکم

سموگ تدارک کیس ، عدالت کامحکمہ ٹرانسپورٹ کو موٹرسائیکل رکشہ کی رجسٹریشن کیلئےایس او پیز بنانے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دئیے کہ ایل ڈی اے کا ایک سیاحتی ونگ ہونا چاہئے، ایل ڈی اے ایک علاقہ ڈھونڈے جہاں سیاحت کو فروغ دیا جائے، مال روڈ کو ایک یا دو دن کیلئے بند کیا جائے اور پابند کیا جائے کہ لوگ پیدل چلیں،ایل ڈی اے کے اس اقدام سے پاکستان کا دنیا بھر میں ایک اچھا تاثر جائے گا، لاہور کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، اس ماہ درجہ حرارت 40 سے زیادہ تک جانا ہے.

جسٹس شاہدکریم نے سماعت کی، عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو موٹرسائیکل رکشہ کی رجسٹریشن کیلئےایس او پیز بنانے کا حکم دیدیا ،عدالت نے بااختیارڈیلرکو ہرفروخت ہونیوالے رکشہ کی رجسٹریشن یقینی بنانے کا بھی حکم دیا، عدالت نے تین ماہ میں عملدرآمد نہ کرنیوالے موٹرسائیکل رکشہ مینو فیکچرز کے لائسنس منسوخ کرکے سیل کرنے کا عندیہ دیا ۔
ممبرماحولیاتی کمیشن سیدکمال حیدرنےبتایا کہ موٹرسائیکل رکشوں کی پاسنگ وکس سے نہیں کروائی جارہی، پاسنگ نہ کروانے سے رجسٹریشن نہیں ہوتی،عدالت نے رکشوں کی فٹنس بارے سرٹیفکیٹس پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے خط کو پیاربھرا قرار دیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئےلاہورکنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔
جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیئےموٹررکشہ مینو فیکچرزاپنے بااختیارڈیلرزکی تفصیلی رپورٹ محکمہ ٹرانسپورٹ کو دیں، رکشوں کے مجاز ڈیلرزخریدارکو پابند کریں گےکہ15 سے20 دن میں فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرے، ایک ماہ تک کا وقت دیں اگر فٹنس کا سرٹیفکیٹ نہیں لیا جاتا توتمام رکشوں کی پروڈکشن بند کردیں، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئےکہ رکشہ مینوفیکچررزکو محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیاربھراخط لکھا، آپ مینوفیکچررزکوخط میں عدالتی کارروائی کا حوالہ دیں،یہ محکمے کیا کر رہےہیں۔
دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز،ممبران ماحولیاتی کمیشن سیدکمال حیدر، ایل ڈی اے، پی ایچ اے، ٹریفک کے نمائندے پیش ہوئے،مزید سماعت2 مئی کو ہوگی.
 

Ansa Awais

Content Writer