ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستی گیٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 7 سال سے مفرور اشتہاری گرفتار

مستی گیٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 7 سال سے مفرور اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :لاہور کے علاقے مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سال سے چھپے شاطر اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نعیم کے خلاف سرگودھا، ملتان، شیخوپورہ اور لاہور میں متعدد مقدمات درج تھے۔ملزم معصوم شہریوں سے کاروبار کی آڑ میں رقم بٹورتا اور جعلی چیک دے کر فرار ہو جاتا تھا۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹارگٹ سیٹ کیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر متاثرہ افراد کی نشاندہی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔