کامران کورائی: سندھ کے ضلع دادو کے سرکاری استاد کی اپنے ہی محکمے تعلیم سے استادی، سیکریٹری ایجوکیشن کےجعلی دستخط سے 90 دن کی چھٹی حاصل کی،جعلی لیٹر دے کر اسکول بند کردیا، استاد منظر سے غائب ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق گورنمنٹ پرائمری بوائز اسکول کبیر فقیر کے اساتذہ کا نیا انکشاف، اساتذہ نے محکمہ تعلیم کو جعلی دستاویزات کے ذریعے دھوکہ دیا، اسکول میں مسلسل غیر حاضری پر اہل علاقہ کی شکایتیں،محکمے نے چھٹی کی منظوری کی درخواست کی جانچ شروع کی۔
جانچ کے دوران چھٹی کا لیٹر اور دستخط جعلی ثابت ہوئے، اسکول بند ہونے سے طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے، استاد کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔
استاد کو وضاحت دینے کے لیے لیٹر جاری کردیا گیا، محکمہ تعلیم میں جعلی لیٹرز کا استعمال خطرناک رجحان بننے لگا۔