ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔ 

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی رونمائی پاکستان مونومنٹ پر کی گئی، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی، شہریوں نے یادگار ٹرافی کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔ بعد ازاں ٹرافی کی رونمائی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک میں بھی کی گئی. 

واضح رہے کہ ٹرافی کو کل ابیٹ آباد لے جایا جائے گا۔ جس کے بعد ورلڈکپ کی ٹرافی کو لاہور بھی لے جایا جائے گا ۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی ٹرافی کو پاک نیوزی لینڈ پانچویں ٹی ٹونٹی میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا۔