ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی
کیپشن: Saqib Nisar Audio Leak
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو  سامنے آگئی۔

 سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پی ٹی آئی رہنما جواجہ رحیم کو کہتے ہیں کہ خواجہ صاحب ایک چیز میں آپ کو عرض کرنا چاہتا تھا،خواجہ رحیم  جواب دیتے ہیں کہ جی بتائیں ،جس پر سابق چیف جسٹس کہتے ہیں کہ ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لیجئے گا، یہ 7ممبران کی ججمنٹ ہے۔

 خواجہ طارق رحیم پوچھتے ہیں کون سی ججمنٹ ؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بولتے ہیں کہ جی یہ اپنا سوموٹو ہے۔یہ اپنا 4نمبر سوموٹو ہے 2010کا،7ممبر ججمنٹ 2012سپریم کورٹ صفحہ نمبر 553،چلیں آپ پڑھ لیں گے تو پتہ لگ جائے گا.

View this post on Instagram

A post shared by City42 (@city42.tv)

 خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ میں نے دیکھ لیا ہےمیں پڑھ لوں گا ،ثاقب نثار جواب میں کہتے ہیں کہ 7ممبر بینچ ججمنٹ ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جج صاحب کا ایکٹ نہیں بنتا، خواجہ طارق رحیم پھر بولے کہ میں دیکھ لیتا ہوں ،ثاقب نثارپھر جواب دیتے ہیں کہ جو بھی آپ کا وکیل ہے اسے کہیں دیکھ لیں ،خواجہ طارق رحیم بولے کہ اگر آپ ذرا غور سے پڑھیں ہائی نوٹ ٹو سی جے کلازتھری ۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکہتے ہیں کہ جی جی ،جی سر میں نے دیکھا ہے وہی ہمارے پاس وے آؤٹ ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر