بارات لیٹ ہونے پر دلہے کا بھائی عدالت پہنچ گیا

Groom's brother,reached consumer court,against tour company
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رستے میں دلہا کی گاڑی بند، باراتیوں کی بس خراب ، آدھے باراتی شادی میں شرکت نہ کرسکے ، دلہا کا بھائی انصاف لینے صارف عدالت پہنچ گیا۔صارف عدالت نے ٹریول کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ 
 رپورٹ کے مطابق مغل پورہ کے رہائشی ظہیر نے صارف عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ 11 مارچ کو ان کے بھائی کی بارات لاہور سے چشتیاں جانا تھی، ٹریول کمپنی سے ایک گاڑی اور ایک منی بس کرائے پر حاصل کی گئی تاہم بارات کے لاہور سے نکلتے ہی مانگا منڈی کے قریب گاڑی بند ہو گئی۔ 
ظہیر کے مطابق جب اس حوالے سے کار کمپنی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ٹریکر کمپنی نے گاڑی بند کی ہے، ابھی کھلوا دیتے ہیں لیکن ہم وہاں دو گھنٹے تک کھڑے رہے اور گاڑی سٹارٹ نہیں ہوئی جس کے بعد متبادل گاڑی پر بارات لے کر پہنچے جبکہ دوسری گاڑی منی بس بھی راستے میں خراب ہو گئی اور اس میں بیٹھے باراتی شادی میں شریک ہی نہیں ہو سکے۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ  کار کمپنی کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کے پورے خاندان کو شرمندگی اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ لہذا ٹریول اینڈ ٹور کمپنی 10 لاکھ 27 ہزار روپے کا ہرجانہ ادا کرے۔
صارف عدالت کے جج عدنان مشتاق نے ٹور کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 مئی کو طلب کر لیا ہے۔