ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ نے آئندہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

 ن لیگ نے آئندہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: Election
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فصیحی اللہ:مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن کے لیے متحرک,لاہور میں حلقہ وائز ورکرز کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ,ورکرز کنونشن سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کر دیں. مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن کے لیے متحرک ہو گئی. ذرائع کے مطابق پارٹی قائدین نے لاہور میں حلقہ وائز ورکرز کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا.

ورکرز کنوینشن میں پارٹی کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے. پہلا ورکرز کنونشن کل ایم این اے شیخ روحیل جبکہ دوسرا پرسوں سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔