ویب ڈیسک : حمزہ شہبازنےحلف برداری سےمتعلق عدالتی حکم پرعملدرآمدکیلئےدرخواست دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں سیکریٹری ٹو صدر پاکستان، فیڈریشن،وزیر اعظم،پنجاب حکومت فریق بنایا گیا۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف
اختیا ر کیا کہ آئینی دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، صدرِ مملکت اس عدالت کے حکم کو بغیر کسی وجہ کے اور تاخیر کر رہے ہیں،
درخواست میں لا ہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے شخصیت مقام اور وقت کے تعین کیلئے وزیراعظم ہاؤس نے صدر عارف علوی کو یاددہانی کا خط لکھا ہے۔