پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ڈرافٹ آئندہ ہفتے ہوگا

PSL
کیپشن: PSL
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹ آئندہ ہفتے کے دوران ہوگا جس کے لیے فرنچائزز کو ڈرافٹ کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست مہیا کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے صف اول کے کھلاڑی مکمل طور پر دستیاب نہیں ہیں اور جو ہیں وہ بھی کچھ حصے کے لیے دستیاب ہیں اس لیے سرکردہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی عدم دستیابی فرنچائزز کے لیے درد سر بن گئی ہے، پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز اب دستیاب نہیں ہیں جب کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے جو کھلاڑی دستیاب ہیں اس فہرست میں صف اول کے نام شامل نہیں ہیں۔

 سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے بھی کھلاڑی دستیاب ہیں، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور تمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پی ایس ایل کیلئے دستیاب ہوں گے، آندرے رسل نے چند میچزکے لیے دستیابی ظاہرکی ہے جب کہ عثمان خواجہ، ایڈم ملنے، جیمز فولکنر، جو برنز اور مورنے مورکل بھی ڈارفٹ کا حصہ ہیں، ڈرافٹ کے لیے 130 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی گئی ہے

۔پلاٹینم اور ڈائمنڈ میں بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی سے فرنچائزز کو اپنے مضبوط کمبی نیشن بنانے میں مشکل پیش آرہی ہے، پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے بعض غیر ملکی کرکٹرز اب بھارتی لیگ میں مصروف ہیں، پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کا ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔

Sughra Afzal

Content Writer